وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کو مستحکم معاشی ماڈل بنانے کی ضرورت ہے، ہم میڈیا کی ترقی چاہتے ہیں اور میڈیا کےمسائل حل کرنےکے لیے پرعزم ہیں
کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ایک مستحکم معاشی ماڈل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ حکومت پر انحصار نہ کرسکیں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ 10دن میں اشتہارات کی مد میں صرف پرنٹ میڈیا کو 9کروڑ روپےجاری کیےاور ہم ایک مہینے میں پرنٹ میڈیا کو 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات جاری کررہے ہیں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اشتہارات کا بجٹ 86 ارب روپے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ معیشت ترقی کرے گی تو اشتہارات کا بجٹ ڈھائی ارب روپے تک جاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت سی پی این ای،پریس کلبوں کےساتھ میڈیا کےمسائل حل کرنےکے لیے پرعزم ہے فواد چوہدری نے کہا کہ پریس کلب اور سی پی این ای کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ میڈیا بحران کا شکار کیوں ہوا تاکہ آئندہ ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی میں نئی جہتوں کی بات کا مقصدکسی کی حوصلہ شکنی نہیں، تمام میڈیا کو ڈیجیٹلائز ہونا پڑےگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بدلتے وقت کے ساتھ میڈیا کو خود میں تبدیلی لانا ضرروی ہے انہوں نے کہا کہ پریس کلب اور سی پی این ای کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ میڈیا بحران کا شکار کیوں ہوا تاکہ آئندہ ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ علاقائی اخبارات کے حوالے سے یہ ذمہ داری صوبوں کی ہے،18ویں ترمیم کےبعدوفاق صوبوں کی ذمہ داریاں کیسےاٹھائےگا انہوں نے کہا کہ 58 فیصد اخراجات صوبوں کو دینے کے بعد وفاق سب کے اخراجات کیسے پورے کرے، وفاق نےسب کچھ دیکھناہےتواین ایف سی،18ویں ترمیم کودیکھنا پڑےگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کو اشتہارات دیے جانے کے باوجود لوگوں کو نوکریوں سے نکالا جارہا ہے جس کا مطلب ہے کہ کہیں تو خامی ہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات میں اس وقت ڈھائی ارب روپے سے زائد خرچ کیے جارہے ہیں اور 5 سال سے کم عرصے میں یہ اشتہارات 7 ارب تک چلے جائیں گے ،
انہوں نے کہا کہ اکثر چھوٹے چھوٹے کاروبار ڈیجیٹلائزڈ ہوگئے ہیں او زیادہ تر ریونیو ڈیجیٹل میڈیا میں جارہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میڈیا کو مستحکم معاشی ماڈل بنانے کی ضرورت ہے، ہم میڈیا کی ترقی چاہتے ہیں اور میڈیا کےمسائل حل کرنےکے لیے پرعزم ہیں
Reviewed by Shama naaz
on
06:04
Rating:

No comments