جھنگ میں اسکول سے گھر آتے چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
پنجاب کے شہر جھنگ میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاون کی حدود میں اول کلاس کی طالبہ حجاب کو 24 سالہ سخاوت نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا معصوم طالبہ اسکول سے گھر آرہی تھی کے راستے سے ملزم نے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،
ذرائع کے مطابق 24 سالہ ملزم سخاوت پہلے دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،
چھ سالہ بچی کے والد صدیق نے انصاف کی اپیل کی ہے جبکہ
متاثر ہ بچی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے بچے کے والد کا کہنا ہے پولیس ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے تاہم ملزم پہلے کئی ایسی طرح کی وارداتوں میں ملوث ہے ،

جھنگ پولیس کے جانب سے دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او جھنگ عطاالرحمان کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس حوالے ملزم کے دو قریبی رشتے داروں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
جھنگ میں اسکول سے گھر آتے چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
Reviewed by Shama naaz
on
04:03
Rating:

No comments