لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے ایفی ڈرین کیس میں دی جانے والی سزا معطلی کی اپیل پر انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو نوٹس جاری کردیا


لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کی دوران سماعت حنیف عباسی کی جانب سے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹس جاری کیا اور آئندہ سماعت پر فریقن کو بحث کے لیے طلب کرلیا حنیف عباسی نے ایفڈرین کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی اپیل دائر کررکھی ہے، جسے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے منظور کیا تھا

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی 2018 میں غیر قانونی طور پر عمر قید اور جرمانے کی سزا دی گئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 5 سو کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا کیس دائر کیا گیا تھا مذکورہ مقدمے میں حنیف عباسی کے علاوہ غضنفر، احمد بلال، عبدالباسط، ناصر خان، سراج عباسی، نزاکت اور محسن خورشید نامی شخصیات شامل ہیں۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں دورانِ سماعت اب تک 5 ججز تبدیل ہو چکے ہیں جبکہ اس میں 36 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں ملزمان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا غلط استعمال کرتے ہوئے منشیاات اسمگلروں کو فروخت کیں۔

ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر نائن سی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 41 درج کیا تھا21 جولائی کو راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا جبکہ دیگر 7 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، حنیف عباسی کو انتخابی سیاست کے لیے تاحیات نااہل بھی قرار دیا گیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے ایفی ڈرین کیس میں دی جانے والی سزا معطلی کی اپیل پر انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو نوٹس جاری کردیا لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے ایفی ڈرین کیس میں دی جانے والی سزا معطلی کی اپیل پر انٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو نوٹس جاری کردیا Reviewed by Shama naaz on 04:35 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →