دوحہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا



وزیر اعظم عمران خان قطر کے امیر سے ملاقات کے لیے دیوان امیری پہنچے جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دیوان امیری میں ون ٹو ون ملاقات کے بعد وزیر اعظم اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ نوعیت کے تمام امور بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو تقویت دینے سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی

قطر کے امیر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے قطر میں سکھ برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی اور کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، جو دنیا بھر میں سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی۔

اس موقع پر سکھ برادری کے نمائندگان نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔


دوحہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دوحہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا Reviewed by Shama naaz on 06:56 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →