جھنگ کے بچے منشیات کے خاتمے کے لیے سڑکوں پر آگئے مختلف اسکولوں کے بچوں نے آگاہی واک کی
پنجاب حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے منشیات کے خاتمے میں موثر کردار ادا کرے اس سلسلہ میں جھنگ کے مختلف اسکولوں کے طلباء نے سڑکوں پر نکل آئے اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ہے س موقع پر پولیس افسران بھی بچوں کے ہمراہ تھے آگاہی واک کا مقصد تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول فراہم کرنا تھا پولیس کا کہنا تھا حکومت منشیات کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے۔
بچوں نے واک میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر آگاہی الفاظ درج تھے طلبا کا کہنا تھا واک کا مقصد نوجوان نسل میں آگاہی فراہم کرنا ہے،
سکولز، کالجز سمیت تمام سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے پولیس کے مطابق منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے معاشرے میں زہر پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔
جھنگ کے بچے منشیات کے خاتمے کے لیے سڑکوں پر آگئے مختلف اسکولوں کے بچوں نے آگاہی واک کی
Reviewed by Shama naaz
on
00:40
Rating:

No comments