سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدور آصف علی زرداری، جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف (این آر او) کیس ختم کردیا
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے این آر او کیس کی مختصر سماعت کی، اس دوران درخواست گزار فیروز شاہ گیلانی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئےسماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے
انہوں نے استفسار کیا کہ درخواست گزار فروز شاہ گیلانی کہاں ہیں؟ جس پر ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ کافی علیل ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے، فریقن نے جواب جمع کرادیے ہیں جبکہ جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کردی ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اومنی گروپ کیس میں بھی پیش رفت ہوچکی ہے، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
بعد ازاں عدالت نے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کرتے ہوئے فیروز شاہ کی درخواست نمٹا دی، ساتھ ہی ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کسی موقع پر چاہے تو کیس دوبارہ کھلوا سکتا ہے خیال رہے کہ فیروز شاہ گیلانی نامی شہری نے سپریم کورٹ میں ملک کے سابق صدور آصف علی زرداری اور جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف این آراو کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہچانے کے حوالے سے پٹیشن دائر کی تھی،
اس ضمن میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیروز شاہ گیلانی کی جانب سے دائر پٹیشن میں فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے فیروز شاہ گیلانی نے پٹیشن میں عدالت عظمیٰ سے درخواست کی تھی کہ غیر قانونی طریقے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا جس کے حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں پہلے سے ہی فیصلے موجود ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدور آصف علی زرداری، جنرل (ر) پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف (این آر او) کیس ختم کردیا
Reviewed by Shama naaz
on
05:49
Rating:

No comments