سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملک بھر میں منجمد کیے گئے اکاؤنٹس بحال کردیے


چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت کی ،

سماعت کے دوران بحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزاز احسن نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے حکم پر نجی بینکوں نے ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، جس کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر ترقیاتی کام رُک گئے ساتھ ہی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ ان کے ادارے کے اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں۔


سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہی چیز ہم نے اسکولوں کے حوالے سے بھی کہی تھی، ہم نے 27 اسکولوں کا کہا تھا اور متعلقہ حکام نے اسکولوں کو سیل کرنا شروع کردیا، یہ بات سب لوگ سن لیں کہ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق حکم ملک بھر کے اسکولوں پر ہوگا۔


سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملک بھر میں منجمد کیے گئے اکاؤنٹس بحال کردیے سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملک بھر میں منجمد کیے گئے اکاؤنٹس بحال کردیے Reviewed by Shama naaz on 02:33 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →