سردی کی شدت کا احساس کم کرنے کے لیے جھنگ کی مشہور سوغات بھئیں سے بنے پکوڑے کا استعمال سردیوں میں بڑھ جاتا ہے
جھنگ کی مشہور سوغات بھئیں کے پکوڑے سردیوں میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سوغات ہے سردی کے موسم میں بھئیں پکوڑے بہت استعمال کیے جاتے ہیں جس کو کھانے کے لیے لوگوں کا رجحان بہت زیادہ ہو جاتا ہے یہ پکوڑے کھانے کے لیے آنے والے افراد کا کہنا نہ صرف بھئیں کے پکوڑ وں کا نہ صرف ذائقہ منفرد ہے بلکہ سردی کی شدت کا احساس کم کرتا ہے
دوکندار کے مطابق بھئیں کو پکوڑو ں کنول کی جڑ سے تیار کیا جاتا ہے جن میں بارہ اقسام کے مخلتف مصالحے جات ڈالے جاتے ہیں جسکے بعد انکو تلا جاتا ہے جس سے یہ مزید فائدہ مند ہو جاتے ہیں جو جسمانی طور پر مظبوط کرتے ہیں اور سردی میں مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے
سردی کے موسم میں ایسی لذیذ اور گرم چیز ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہےکیونکہ یہ جسم کو گرم رکھتی ہے ۔
سردی کی شدت کا احساس کم کرنے کے لیے جھنگ کی مشہور سوغات بھئیں سے بنے پکوڑے کا استعمال سردیوں میں بڑھ جاتا ہے
Reviewed by Shama naaz
on
11:05
Rating:

No comments