براعظم آسٹریلیا کی کھوج لگانے والے نامور برطانوی ایکسپلورر کیپٹن میتھیو فلنڈر کی باقیات 200 سال بعد لندن سے مل گئی ہیں
لندن کو برمنگھم سے ملانے کے لیے ڈالی جانے والی ریلوے لائن کی گئی کھدائی کے دوران 40ہزار قبریں دریافت ہوئیں جس میں سے ایک فلنڈر کی تھی جنہوں نے 200سال قبل براعظم آسٹریلیا کھوج لگائی تھی 1814 میں گردے کے انفیکشن کے سبب 40سال کی عمر میں وفات پانے والے فلنڈر کی باقیات کی شناخت ان کے تابوت پر سیسے سے بنی پلیٹ سے کی گئی
برطانیہ میں آسٹریلین ہائی کمشنر جیارج برینڈس نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے ایک انتہائی پرجوش لمحہ ہے اور یہ ایک ایسے موقع پر ملی ہے جب ہم آسٹریلیا کا قومی دن منانے والے ہیں
آسٹریلیا کا سراغ لگانے والے اس شخص کے کارناموں کو ان کے وقت میں زیادہ پذیرائی نہیں ملی لیکن آج انہیں آسٹریلیا میں قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہے جہاں ان کے نام سے ایک یونیورسٹی منسوب ہے جبکہ ریاست وکٹوریہ میں ایک علاقے کو بھی ان کا نام دیا گیا ہے انہیں برطانیہ کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشن کے نیچے دفن کیا گیا تھا اور اب ان کی لاش کی باقیات کو کہیں اور دفن کیا جائے گا البتہ ابھی اس مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
براعظم آسٹریلیا کی کھوج لگانے والے نامور برطانوی ایکسپلورر کیپٹن میتھیو فلنڈر کی باقیات 200 سال بعد لندن سے مل گئی ہیں
Reviewed by Shama naaz
on
11:16
Rating:

No comments