وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے بھون شوگرملز شوگرکریشنگ سیزن کے حوالہ سے افتتاح کر دیا کہتے ہیں آج کسان کو جیتنے بھی مسائل ہیں وہ پچھلی حکومت کی وجہ سے ہیں


وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے کہا کہ کریشنگ سیزن کا بروقت آغاز کر دیا گیا ہےشوگرملوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے خاص طور کسانوں کے مفادات کا پوری طرح خیال رکھنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے گنا کی خریداری سرکاری ریٹ 180روہے کے حساب سے ہر صورت ممکن بنائی جا رہی ہے۔ کسی قسم کی ناجائز کٹوتی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خریداری میں مڈل مین کاکردار ختم کر دیا گیا ہے۔ کٹوتی پر سی پی آر یا گنا لینے والے کسانوں کے دشمن ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ہم گزشتہ سال کی پریکٹس بالکل نہیں چلنے دیں گے کاشتکار مڈل مینوں کے ہاتھوں لٹنے کی بجائے انکی نشاندھی کریں انہیں جیل بھجوائیں گے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی گنا کے وزن اور پیمنٹ پر کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے کسانوں کو پیمنٹ پندرہ یوم کے اندر بینک کے ذریعے یقینی بنائی جائے اس ضمن میں ہدایات پر عمل نہ کرنیوالی ملز انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام کسانوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک روا رکھا جائے انہیں بلا تفریق سہولیات فراہم کی جائیں ہر کاشتکار کو سرکاری ریٹ کے مطابق پیمنٹ کی فراہمی یقینی بنائیں گے کسان مڈل مینوں کے جھانسے میں نہ آئیں ہم انکی محنت اور سرمائے کا تحفظ کریں گے مڈل مین چاہے جتنا بھی بااثر ہو اسکے خلاف کارروائی ہوگی اس موقع پر وفاقی وزیر نے گنا کے کاشتکاروں کی شکایات سنیں جن کے ازالے کیلئے انہوں نے شوگر ملز انتظامیہ کو موقع پراحکامات جاری کئے
آج کسان کو جیتنے بھی مسائل ہیں وہ پچھلی حکومت کی وجہ سے ہیں کسان بھی ہمارے بھائی ہیں اور مل مالکان بھی ہماری کوشش ہے زراعت کے شعبہ میں ترقی آئے پچھلی گورنمنٹ نے چینی کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے بحران آیا ہوا ہے کسان کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے بھون شوگرملز شوگرکریشنگ سیزن کے حوالہ سے افتتاح کر دیا کہتے ہیں آج کسان کو جیتنے بھی مسائل ہیں وہ پچھلی حکومت کی وجہ سے ہیں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے بھون شوگرملز شوگرکریشنگ سیزن کے حوالہ سے افتتاح کر دیا کہتے ہیں آج کسان کو جیتنے بھی مسائل ہیں وہ پچھلی حکومت کی وجہ سے ہیں Reviewed by Shama naaz on 19:44 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →