گدھوں کی دوڑ کے لیے گدھا کرایہ پر نہ دینے پر چار افراد نے گدھا مار ڈالا


جھنگ میں گدھوں کی دوڑ  کے لیے گدھا کرایہ پر نہ دینے پر چار افراد نے زہریلی اشیا کھلا کر گدھا مار ڈالا خاتون مالک نے درخواست تھانہ سٹیلائٹ ٹاون گزار  دی 


پنجاب کے شہر جھنگ میں سیٹلائٹ ٹاون کی رہائشی بیوہ خاتون انوری بی بی کا قیمتی گدھا چار ملزمان محمد مظہر جاوید عرف نوما شیخ ۔ ندیم جٹ۔اور عمیر پٹیار نے زہریلی چیز کھلا کر مار دیا ہے خاتون نے الزام عائد کیا ہے  متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف ڈی پی او جھنگ حافظ عطاء الرحمن کو درخواست گزار دی ہے ،

درخواست صابر رحمن اے ایس آئی کو تفتیش کے لیے دی گئی ہے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ اسکی ہے ۔بیوہ خاتون کے مطابق ملزمان  نے گدھا گدھوں کی دوڑ میں شامل کرنے کا کہا جس سے انکار کیا جسکی رنجش پر گدھا مارا گیا ہے 

خاتون کا کہنا ہے اس کا بیٹا گدھا ریڑھی چلا کر اس کے خاندان کا پیٹ پالتا تھا لیکن بے رحم اور ظالم ملزمان نے ان کا واحد روزی کا ذریعہ بھی چھین لیا  مذکورہ خاتون نے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ملزمان کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔
گدھوں کی دوڑ کے لیے گدھا کرایہ پر نہ دینے پر چار افراد نے گدھا مار ڈالا گدھوں کی دوڑ  کے لیے گدھا کرایہ پر نہ دینے پر چار افراد نے گدھا مار ڈالا Reviewed by Shama naaz on 18:43 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →