رواں ماہ میں پولیو ویکسین پلانے کی خصوصی مہم 21تا25 جنوری2019ءتک جاری رہیگی
محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انسدادپولیو مہم کے آئندہ راﺅنڈکو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کریں اس ضمن میں کسی قسم کی نااہلی اور لاپرواہی ہرگز برادشت نہیں کی جائیگی۔
مہم کے دوران سستی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف اور انچارج کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کی خصوصی مہم 21تا25 جنوری2019ءتک جاری رہیگی۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو قطرے پلانے کے لئے تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔
انسدادپولیو مہم کے آئندہ راﺅنڈ کےلئے ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر بچوں کوپولیو ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کےلئے پنجاب کے اضلاع بھر ٹیمیں پولیو ویکسی نیشن کےلئے ڈیوٹیاں ںسرانجام دیں گی اس ضمن میں یونین کونسلز کےلئے ایریا منیجر اور موبلائزرز سمیت دیگر سٹاف بھی مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت پولیو جیسی موذی مرض سے بچاﺅ کےلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں انسدادپولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی۔ انسداد پولیو مہم کے تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں اورمحکمانہ طے شدہ طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
محکمہ ہیلتھ کے افسران کا کہنا ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو ویکسین اور دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس ضرور مکمل کروائیں والدین کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو سے بچاﺅ کے لئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں چوکوں، بازاروں اور دیگر پبلک مقا مات پر بینرز آویزاں کئے جائیں۔
رواں ماہ میں پولیو ویکسین پلانے کی خصوصی مہم 21تا25 جنوری2019ءتک جاری رہیگی
Reviewed by Shama naaz
on
04:57
Rating:

No comments