پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کی جانب سے مصنوعی قلت اور مہنگائی پیداکرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا اشیا خورد نوش کی قیمتیں مقرر


پنجاب میں متعلقہ افسران اشیائے خوردونوش کی از سرنو مقرر کئے گئے ہیں نرخوں پر فوری طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے جبکہ خلاف ورزی اور مصنوعی قلت اور مہنگائی پیداکرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تمام اضلاع میں ڈی سی آفس کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے خوردونوش کی نئی طے کردہ قیمتوں کے مطابق 20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ اور کھلا آٹا،ویجیٹیبل گھی اور آئل حکومتی پالیسی کے مطابق فروخت کیا جائیگا۔اسی طرح چاول باسمتی سپر پرانے 120روپے اورنئے 105روپے ،چاول اری44روپے فی کلو گرام، چینی سفید55روپے ،سرخ مرچ پسی ہوئی اول285روپے اور دوم 210روپے،کالا چنا موٹا 100 اورباریک85 روپے،سفید چنا موٹالوکل95روپے اورسفید چنا باریک 85روپے، دال چناموٹی105روپے اوردال چنا باریک100روپے،دال مسورموٹی 80روپے،دال مسور باریک ملکی120روپے اورغیرملکی90روپے ،ماش دال دھلی ہوئی 115روپے،بیسن 105روپے، دال مسور ثابت 70روپے،دال مونگ دھلی ہوئی98روپے،دال مونگ بغیر دھلی100روپے، چھوٹا گوشت700روپے، بڑا گوشت350روپے ، کھلادودھ70روپے لیٹر،دہی75روپے فی کلو، روٹی تندوری100گرام5روپے،روٹی خمیری7روپے ،نان سادہ 7روپے اور نان روغنی 15روپے ، بریڈ چھوٹی 350گرام45روپے ، بریڈ بڑی 750گرام 75روپے فروخت ہوگی

جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔

سبزی ،پھل ودیگر ضروریات زندگی کی اشیاءمارکیٹ کمیٹی کے روزمرہ بنیاد پر جاری کردہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گی ا س ضمن میں کوئی شخص یا دوکاندار مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ وصول نہیں کرے گا۔

ہرکاروباری شخص اپنی شاپس پر نمایاں جگہ نرخ نامہ مقرہ کروہ آویزاں کرے بصورت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اس حوالہ سے جرمانوں کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں گی
پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کی جانب سے مصنوعی قلت اور مہنگائی پیداکرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا اشیا خورد نوش کی قیمتیں مقرر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کی جانب سے مصنوعی قلت اور مہنگائی پیداکرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا اشیا خورد نوش کی قیمتیں مقرر Reviewed by Shama naaz on 03:26 Rating: 5

No comments

Recent Posts

Fashion

About Me
Munere veritus fierent cu sed, congue altera mea te, ex clita eripuit evertitur duo. Legendos tractatos honestatis ad mel. Legendos tractatos honestatis ad mel. , click here →