سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنا دیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی اہکاروں نے چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو ٹریننگ سینٹر کے رہائشی اور انتظامی کمپاؤنڈ کے دروازے پر ہی روک دیا اور اندر گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا،
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو رہائشی کمپاؤنڈ میں داخل نہیں ہونے دیا، حملے میں ناکامی پر دہشتگردوں نے چیک پوسٹ سے ملحقہ کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے کمپاؤنڈ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے،
شہید اہلکاروں میں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال خان ، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں ایف سی ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنا دیا
Reviewed by Shama naaz
on
20:17
Rating:

No comments