دیسی کشتی دنگل نوجوانوں کا مقبول کھیل ہوتا جارہا ہے
دیسی کشتی جسے دنگل کہا جاتا ہے یہ کھیل اب نوجوان میں مقبول ہو رہا ہے دیسی کشتی دنگل پر بڑا عروج تھا مگر نوجوان اور خاص طور اینڈر 16 کھلاڑی دنگل میں حصے لے رہے ہیں شائقین بڑے شوق سے پہلوانی کے مقابلے دیکھنا پسند کرتے ہیں دیسی کشتی میں شائقین گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس وقت نوجوانون میں پہلوان بننے کا بڑا شوق عروج پر ہے ،
کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بچایا جا سکتا ہے ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالامال ہیں دنیا بھر میں جہاں بھی موقع ملتا ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذہانت کا لوہا منواتے ہیں ،
ہمارے کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان اور شناخت ہیں لیکن عدم توجہ کی وجہ سے ہماری نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلانے چاہئیں
مذید پڑھیں،،
صوبے میں پنجاب کے نوجوان کھلاڑیوں نے پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف مبذول کرا دی ہے پنجاب حکومت نے سپورٹس کیلئے کھلاڑیوں اور کھیل کے میدانوں کو ازسر نو منظم کیا جا رہا ہے صوبے کی 65 فیصد نوجوان آبادی کو ملک کا مفید ترین شہری بنانے کے لئے متحرک اور پرعزم ہے عالمی سطح پر کھیلوں کی سرپرستی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومتوں اور عالمی اداروں کو بھرپور کوشش کرنا ہو گی
حکومت پنجاب صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں انتہائی سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے مستقبل میں اسکے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مصروف رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہم نئی نسل کو زیادہ بہتر اور صحت مند پاکستان دے سکتے ہیں۔
دیسی کشتی دنگل نوجوانوں کا مقبول کھیل ہوتا جارہا ہے
Reviewed by Shama naaz
on
00:20
Rating:

No comments